ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں گانجہ استعمال کرنے کے الزام میں 5افراد گرفتار

منگلورو میں گانجہ استعمال کرنے کے الزام میں 5افراد گرفتار

Thu, 10 Aug 2017 22:11:10    S.O. News Service

منگلورو 10؍اگست (ایس او نیوز) پڈیل نامی مقام پر ریلوے اوور برڈج کے پاس عوامی جگہ پرگانجہ استعمال کرنے میں مصروف پانچ لوگوں کو کنکن ناڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شد ہ ملزمین کے نام نشانت (۱۹) ،پرشانت شیٹی (۲۱)،منیش (۱۹)،سورو(۱۹) اورنشان (۱۹) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمین کو اپنی تحویل میں لینے کے بعدان کا طبی معائنہ کیا جس سے ثابت ہوا کہ ان لوگوں نے گانجہ استعمال کیا ہے۔ اس کے بعد نشیلی اشیاء کے استعمال سے متعلقہ قانون کے تحت ان پر کیس درج کیا گیا ہے۔


Share: